جانیئے اسپغول کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

اسپغول کی افادیت اتنی ہے کہ اسے ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے، بچے ہوں یا بڑے بوڑھے ہر کوئی ہی ہاضمی کی خرابی اور قبض کی صورت میں فوری اسپغول استعمال کرتا ہت، لیکن اس کا استعمال کر طرح کرنا چاہیئے اور اس کے استعمال کے صحیح طریقہ کار سے آپ کو کیا فوائد ہو سکتے ہیں یہ آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا۔ The Amazing Benefits Of Ispaghol

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول کا استعمال نوجوانوں کے لئے بےحد فائدے مند ہے یہ اپنے اندر بڑی بڑی ادویات سے زیادہ اثر رکھتا ہے، جبکہ اسپغول فائبر حاصل کرنے کا بھی سب سے بڑا ذریعہ ہے اگر روزانہ کی بنیاد پر اسپغول استعمال کیا جائے تو کئی قسم کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں موجود خون سے اضافی اور منفی کولیسٹرول کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے استعمال سے نہ صرف صحت کے بلکہ جلد کے مسائل کا بھی خاتمہ ہوتا ہے، یہ ایکنی کیل مہاسوں جیسی شکایات کو دور کرتا ہے، اسپغول کے استعمال سے معدے اور آنتوں کی صفائی اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے جبکہ بے وقت بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور وزن میں بھی واضح کمی آتی ہے۔
• اسپغول میں موجود غذائیت
غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول کی ایک چمچ مقدار ( 16 گرام ) میں 35 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ 1 فیصد فیٹ، 1 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 189 ملی گرام پوٹاشیم، 27 فیصد ڈائیٹری فائبر 1 گرام شوگر، 2.5 گرام پروٹین اور 3.4 فیصد آئرن پایا جاتا ہے جبکہ سو گرام اسپغول میں 71 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔
اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ اسپغول آخر ہے کیا اور یہ چھلکا کیسے حاصل کیا جاتا ہے جو اتنا فائدے مند ہے آیئے آپ کی یہ الجھن بھی دور کرتے ہیں۔
اسپغول کا چھلکا ہے کیا ؟
غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول ایک بیج ہے جس کا چھلکا بطور فائبر استعمال کیا جاتا ہے، اس کی تاثیر سرد ہوتی ہے اور اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول بھی کہا جاتا ہے۔
• اسپغول کے حیرت انگیز فوائد
ماہرین کے مطابق اسپغول کے بیجوں میں فیٹس یعنی روغن پایا جاتا ہے جبکہ اس کے چھلکے فیٹس سے پاک ہوتے ہیں اور ہم اس کے بیج نہیں بلکہ چھلکے ہی استعمال کرتے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس کے چھلکوں میں روغن نہیں ہوتا اور یہ ہمارے لئے بےحد فائدے مند ہے اسپغول کو بگھونے کے نتیجے میں یہ فالودہ نما جیلی کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتا ہے، اسپغول فائبر سپلیمنٹس (غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔
اب بات کرتے ہیں کہ اسپغول کو سوکھا کھایا جائے یا پانی میں بھگو کر یا پھر دہی میں ملا کر، کیونکہ اس کا صحیح طریقہ استعمال ہی آپ کو بھرپور فوائد پہنچا سکتا ہے۔
• سوکھے اسپغول کا استعمال اور فائدہ
آج کل کی نسل میں ایک سب سے بڑا مسئلہ موٹاپا ہے جس سے ہر دوسرا شخص پریشان ہے موٹاپے کی بڑی وجہ باہر کی غذائیں، فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور تلی ہوئی غذائیں ہیں اول تو یہ غذائیں کھانی نہیں چاہئیں اور اگر آپ نے کھا بھی لی ہیں تو اس کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔
چکنائی والا کھانا کھانے کے بعد اسپغول کیسے استعمال کریں؟
ماہرین کے مطابق اگر آپ نے کسی دن کوئی مرغن غذا کھا لی ہے تو اب اس کے آدھے گھنٹے بعد اسپغول کو بھگوئے بغیر ایک چمچ مقدار کے برابر منہ میں رکھیں اور اوپر سے آہستہ آہستہ کر کے دو گلاس پانی پی لیں۔
اس عمل سے آپ کا معدہ فاسٹ فوڈ میں موجود اضافی کیلوریز اور کولیسٹرول کو ہضم کرنے کے بجائے اسے باہر خارج کر دے گا جس کے نتیجے میں وزن میں کمی کے خواہشمند افراد موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔
• اسپغول کے استعمال کے دیگر فوائد
• کولسٹرول گھٹائے
سائنسی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپغول کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور ہربلسٹ بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسپغول انسانی جسم میں برے کولیسٹرول (Low Density Lipoprotein) کی سطح کم کرنے میں بھی مفید ہے۔
• وزن کم کرنے کے لئے مفید
اسپغول کے ذریعے با آسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے جبکہ اسپغول پانی کی کمی بھی دور کرتا ہے اس لئے اس کے استعمال سے آپ کے جسم سے نہ صرف اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا بلکہ وزن بھی کم ہو جائے گا اور پانی کی کمی بھی دور ہوگی۔
• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید
اسپغول پانی میں ملا کر پینے سے نظامِ ہاضمہ کی نالی کے ذریعے فُضلے کو با آسانی گزرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ اس کا استعمال قبض سے بچاتا ہے جبکہ اگر گیس اور بدہضمی ہو تو ایسے میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
• کینسر سے بچاؤ
اعلیٰ ریشے دار غذا اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف مؤثر ہے اور آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
• ذیابطیس سے بچائے
اسپغول میں کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتے اس ہی لئے یہ یہ خون میں شوگر کی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے اور اس کا استعمال ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتا ہے، امراضِ قلب سے بچنے کے لئے بھی اسپغول کا استعمال اہم ہے یہ دل کی شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے منفی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، یاد رہے کہ ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ 12 گرام اسپغول کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔
• خواتین کے لئے فائدے مند
اسپغول ہارمونل عدم توازن کا شکار خواتین کے لیے بھی مفید ہے، اس کا استعمال جسم میں ایسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے خواتین کے نجی مسائل سمیت جلد کے مسائل بھی دور کئے جا سکتے ہیں۔
• اسپغول کے استعمال میں ضروری احتیاط
شوگر، گردوں کے مریض اور زیرِ علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں، اسپغول کے ساتھ کوئی دوا استعمال نہ کریں، ادویات کے ساتھ اسپغول کے استعمال سے مضر صحت اثرات سامنے آ سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے استعمال نہ کریں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.