املوک کھانے کے حیرت انگیز فوائد

املوک،جاپانی پھل یا انگریزی مین اسکو persimmons کہتے ہیں۔املوک دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن املوک رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔اور اپنی صفات کے لحاظ سے یہ پاکستانی عوام میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔ Surprising Benefits of Eating Amlok

پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔
املوک کے طبعی فوائد:
٭ اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
٭بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
٭وزن کی کمی کا سبب ہے۔
٭یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
٭ بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
٭ قبض کو دور کرتا ہے۔
٭ اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭ معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔
نوٹ :
اس پھل کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں اگر آپ اسکو دوا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.