• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search
Find Medicines

میڈیکل کے طلبا پر ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی Hum News

نئی دہلی: بھارت ریاست آندھرا پردیش کی میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے طلبا اور ٹی شرٹ اور جینز پہننے سے منع کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) نے واضح کیا ہے کہ میڈیکل کے طلبا کو جینز پینٹ اور ٹی شرٹ نہیں پہننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ، ایسوسی ایٹس، پروفیسرز اور میڈیکل کے طلبا کو صرف ساڑھی یا چوڑی دار شلوار پہننی چاہیے۔ڈی ایم ای نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور پی جی میڈیکل کے طلبا کو صاف ستھرے کپڑے پہننے چاہیئیں۔ داڑھی منڈوانا، بال سنوارنا، اسٹیتھو اسکوپ اور ایپرن پہننا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو اگر میڈیکل کالج میں داخل کرنا ضروری ہو تو کریں کسی مریض کو بلاوجہ منع نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ طلبا، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے تجویز کردہ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے کے بعد مذکورہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.