• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

نئی ٹیکنالوجی، قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری Hum News

قوت سماعت سے محروم افراد اب موسیقی سن سکیں گے۔ نئی ٹیکنالوجی قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے کارآمد ثابت ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قوت سماعت سے محروم افراد اب نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے موسیقی سن سکیں گے۔ سائنسدانوں نے ایک ایسا الگورتھم ڈیزائن کیا ہے جو مونوفونک موسیقی کو وائبریشن کے ذریعے منتقل ہونے والی ٹھوس محرکات میں تبدیل کرتا ہے۔کلائی کے اردگرد آلہ پہنایا جاتا ہے جو کمپیوٹر سے منسلک ہوتا ہے جس کے ذریعے موسیقی کی وائبریشن متاثرہ شخص کو بھیجی جاتی ہیں۔ جس سے آلہ پہنے شخص کو موسیقی کا احساس ہوتا ہے۔ اس آلہ کو کنسرٹس میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم کافی عرصے سے اس پر ریسرچ کر رہے تھے کہ جو نہیں سن سکتے انہیں سننے کے قابل بنایا جا سکتے اور کسی حد تک ہمیں اس میں کامیابی ملی ہے تاہم کوشش ہے کہ موسیقی کے ذریعے کس طرح دماغی امراض اور درد کا علاج کیا جا سکتا ہے اور اس سے کسی کے مزاج اور صلاحیتوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔اس مشین کے ذریعے 50 سے زیادہ افراد پر تجربہ کیا گیا۔ تمام افراد کو کلائیوں پر آلات پہنائے گئے اور اس سے مثبت نتائج سامنے آئے۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.