• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search
Find Medicines

دماغی مرض الزائمرکی رفتار سست کرنے کی دوا تیار Hum News

سائنسدانوں نے  الزائمر سے متاثر ہونے کی رفتا  کوکم کرنے کے لیے دوا تیار کر لی ہے۔محققین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہوں نے دماغی مرض الزائمر سے متاثر افراد کے لیے دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے  مریضوں کی یادداشت کم ہونے کی رفتار کو سست کیا جا سکے گا۔محققین نےاس دوا کو ’لیکنمیب‘ کا نام دیاہے۔ جو کہ ایک اینٹی باڈی تھیراپی کی طرح کام کرتی ہے۔ کلینکل ٹرائل کے  اعداد و شمار کے مطابق  18 ماہ کے دوران مریضوں کی دماغی صلاحیت  متاثر ہونے  میں 27 فی صد کمی آئی۔یہ بھی پڑھیں:ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوا سے دماغ کے اندر پیدا ہونے والے پروٹین کے اس جھنڈ کو ختم کیا جاتا ہے جن کو ’بیٹا ایملوئڈ‘ کہا جاتا ہے۔ الزائمر کے مریضوں میں  یہ جھنڈ دماغ کے سیلز بہت تیزی سے تباہ کرتے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی ریسرچر  کا کہنا ہے کہ  یہ پہلی دوا ہے جو حقیقت میں الزائمر کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ  کلینکل ٹرائل کے دوران دوا کے مخصوص فوائد ہی سامنے آ سکے ہیں۔ لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ وقت کے ساتھ اس کے فوائد  میں اضافہ ہوگا۔یہ بھی پڑھیں:واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ڈیمینشیا سے لگ بھگ پانچ کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جب کہ اس تعداد کے دو تہائی کے برابر تین کروڑ لوگوں کو الزائمر کا سامنا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کی یاد داشت ختم ہو جاتی ہے اور وہ آزادانہ طور پر حرکت کے قابل نہیں رہتے۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.