• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search
Find Medicines

وہ عادت جو آپ کو دانتوں سے محروم کر سکتی ہے Hum News

ایک طبی تحقیق کے مطابق ویپ یا ای سگریٹ کی عادت انسان کو دانتوں سے محروم کر سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویپنگ عام سگریٹ کی طرح دانتوں کو متاثر کرتی ہے جس سے ان میں سوراخ پیدا ہو جاتے ہیں اگر ان کا بروقت علاج نہ کرایا تو یہ ضائع ہو جاتے ہیں۔امریکی پروفیسر نے ویپنگ کی عادت میں مبتلا افراد کو خبردار کیا ہے کہ ویپنگ کا دھواں دانتوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ انہیں کھوکھلا کرتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویپنگ کی عادت مبتلا اشخاص اپنے معالج کو ضرور بتائیں تاکہ وہ عام مریض سے ہٹ کر آپ کا بہترین علاج کریں۔امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکا میں 91 لاکھ بڑے اور 20 لاکھ نوجوان تمباکو والی ویپنگ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔اگرچہ زیادہ تر مریض ویپ نہیں کرتے تھے لیکن جو لوگ کرتے تھے ان میں 79 فی صد افراد کے دانتوں میں کیڑا لگنے خطرات تھے۔ جبکہ جو افراد برقی سیگریٹ استعمال نہیں کرتے تھے ان میں یہ شرح 60 فی صد تھی۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.