ہتھیلی کو بطور کارڈ استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ Hum News
بیجنگ: چینی کمپنی نے ہتھیلی کو بطور کارڈ استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ جس کے بعد اب جلد کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز ختم ہوجائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی کمپنی نے لوگوں کی ہتھیلی کو بطور کارڈ استعمال کرکے رقم کی ادائیگی کے کامیاب تجربات کیے۔ کمپنی کے مطابق کئی ماہ سے یہ تجربات جاری تھے اور پہلی مرتبہ چینی شہر گوانگ زو میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔چینی کمپنی ٹینسنٹ جس کی ویڈیو چینی ٹک ٹاک ڈوین پر جاری کی گئی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنی ہتھیلی کے نقوش اسکین کر کے سافٹ ڈرنک حاصل کرتا ہے۔ یہ شخص چینی سوشل میڈیا وی چیٹ سے تعلق رکھتا ہے جو ٹینسنٹ کمپنی کے سہولت استعمال کرنے والا پہلا ادارہ بھی ہے۔یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ ہتھیلی کے نقوش سے شناخت اور رقم کی ادائیگی کے حامی اسے دیگر بائیو میٹرک نظام سے قدرے بہتر تصور کرتے ہیں تاہم خیال ہے کہ کیونکہ ہتھیلی کے نقوش چرانا یا ان کی نقل بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔ اس لیے اب تک آنکھوں کے نقوش کو محفوظ تر خیال کیا جاتا ہے۔ہتھیلی کے کامیاب تجربے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد یا بدیر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز ختم ہو جائیں گے۔دوسری جانب چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ڈیٹا سائنس کے پروفیسر ڈیوڈ زینگ کے مطابق چین گزشتہ 20 سال سے ہتھیلی کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا تھا اور اب اس کا استعمال زیر غور ہے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.