خبردار! ہیڈ فونز کا مسلسل استعمال ، بڑی بیماری کا استقبال Hum News

سائنسدانوں کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ دور میں نوجوانوں میں ہیڈ فونز کا استعمال بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے ایک ارب انسانوں میں قوت سماعت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔گلوبل ہیلتھ جریدے میں منگل کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جب فون، موسیقی، فلموں اور شوز کی بات آتی ہے، تو نوعمروں اور نوجوانوں کے لیے بہت اونچی آواز میں اور بہت لمبا سننا عام بات ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 12-34 سال کی عمر کے 0.67 سے 1.35 بلین افراد ممکنہ طور پر سننے کے غیر محفوظ طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ فونز سے مسلسل اونچی آواز میں موسیقی سننا کانوں کے پردوں اور اہم خلیات کو نقصان پہچاتا ہے اور اگر یہ زیادہ دیر تک جاری رہے تو انسان کے پردے مستقل طور پر خراب ہو سکتے ہیں۔میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کی آڈیولوجسٹ لورین ڈلرڈ نے کہا کہ سماعت متاثر ہونے سے بچاؤ کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہیڈفونز کی آواز کم رکھی جائے اور مختصر وقفوں کے دوران استعمال کیا جائے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.