السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد Bol News
السی کے بیج کے بے شمار فائدے ہیں اور اس کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ السی کے بیج ہزاروں سالوں سے استعمال کئے جارہے ہیں۔آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے کہ جنہیں جان کر آپ انہیں آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔نظام انہضام کے لئےجیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے لہذا السی کے بیج کھانے سے معدے پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کے باقاعدہ استعمال سے انتڑیوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور رفائے حاجت میں باقاعدگی آتی ہے اور ساتھ ہی قبض سے نجات ملتی ہے۔دل کی صحت کے لئےدل کی بیماریوں کی ایک بنیادی وجہ خون میں کولیسٹرول کی مقدارمیں اضافہ ہے۔صحت کے جریدے جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق جو لوگ دن میں 30گرام السی کے بیج استعمال کرتے ہیں ان میں LDLکولیسٹرول کی مقدار ان لوگوں سے کم پائی گئی جو کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کھارہے تھے۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ السی کے بیجوں میں فائبرکی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔میٹابولک سینڈروم کے لئےماہرین صحت کا کہنا ہے کہ میٹابولک سینڈروم کی وجہ سے دل کی بیماریاں اور ذیابیطس ٹائپ 2ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے صحت مجموعی طور پر متاثر ہوتی ہے اور اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کی وجہ سے جسم میں بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔لیکن اگر آپ السی کے بیج استعمال کرنے لگیں تو اس بیماری سے نجات ملتی ہے یا کم از کم اس کے اثرات میں کافی حد تک کمی آنے لگتی ہے۔ذیابیطس کے لئےان میں موجود فائبر اور اومیگا فیٹی تھری کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے لئے بہت مفید پائے گئے ہیں۔ایسے افراد جنہیں ذیابیطس کا خطرہ موجود رہے انہیں چاہیے کہ السی کے بیج باقاعدگی سے استعمال کریں کہ اس طرح ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے گی۔جسمانی سوزش کے لئےہمارے جسم میں سوزش کی وجہ سے جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہنے لگتا ہے لیکن اگر السی کے بیجوںکا استعمال کیا جائے تو ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان میں اومیگا فیٹی تھری،وٹامن بی1،سیلینیم اور کاپر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے کس کی وجہ سے جسمانی سوزش کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں اور پٹھوں کی درد سے نجات دلاتے ہیں۔السی کے بیج کھانے کا طریقہخیال رہے کہ یہ بیج دو طرح سے آتے ہیں یعنی گولڈن اور سفیدلیکن صحت پردونوں کی خصوصیات ایک ہی سی ہیں۔واضح رہے کہ السی کے بیچ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں اچھی طرح پیس کر استعمال کرنا چاہیے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.