نیم میں چھپا کئی مسائل کا حل Bol News

قدرت کے بیش بہا تحائف میں سے ایک تحفہ نیم کا درخت بھی ہے، جس کا ایک ایک ذرّہ ہمارے لیے فوائد کا حامل ہے۔ خواہ وہ اس کے پھل ہوں، پتّے ہوں یا ڈالیاں۔ نیم اینٹی بیکٹیریل ہے اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے یہ جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے۔یہ قدرت کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت ہے جس میں صرف فائدے ہی فائدے ہیں نقصان کوئی نہیں۔چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنےمددگارنیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیدیں، پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔۲۔ ایک لیٹر پانی میں نیم کے مٹھی بھر پتے ڈال کر اُبال لیں۔ جب پانی ہراہوجائے تو اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں اور سونے سے پہلے اس سے ٹونر کی طرح چہرہ صاف کریں تو کچھ ہی عرصے میں بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، داغ دھبے چھائیاں اور سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔۳۔نیم کے تیل کو روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں گی۔5 ۔اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوتوچند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی مالش کریں اس سے انفیکشن ختم ہوجائے گا۔6۔اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز آسانی سے ختم نہیں ہورہے تو نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کرکے بلیک ہیڈز پر لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔جوڑوں کے درد سےنجات5۔ روزانہ نیم کی ایک نبولی پانی کے ساتھ کھانے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اسے چوسنے سے خون صاف ہونے کے علاوہ قبض بھی دور ہوتی ہے۔۶۔اگر مسوڑھوں میں انفیکشن ہو تو نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلّیاں کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔بالوں کے لئے بہترین۷۔ اگر بال بہت زیادہ جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہوتو شیمپوکرنے کے بعد نیم کا ابلا ہوا ٹھنڈا پانی آخر میں بالوں میں ڈال لیں۔یہ پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔آپ اپنے بالوں کے لیے جو بھی تیل استعمال کرتے ہوں اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملاکر سر کی مالش کریں ، اس سے آپ کے بال تیزی سے بڑھیں گے۔ چہرے کی شادابی کے لئے نہایت مفید 8۔ چہرے کی رونق نکھارنے اورچہرہ پُررونق بنانے کے لیے نیم کے پتّے دھوکر سُکھالیں پھر اس کا پیس کرپاؤڈر بنالیں۔پھر اِس پاؤڈر میں گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، دہی اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔۱۱۔ تازہ پتوں کو پیس کر لیپ بنالیں، آگ کے جلے ہوئے پر یہ لیپ کرنے سے انفیکشن نہیں ہوتا اور کوئی بھی زخم ہو چاہے وہ معمولی ہو یا خطرناک ا اس زخم پر اگر نیم کا تیل لگایا جائے تو یہ زخم جلدہی بھرجاتا ہے۔ جلدی بیماریوں سے نجات۱۲۔نیم کے درخت پر تا زہ اُگنےوالے ننھے پتوں کو کھانے سے نہ صرف چیچک بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خسرہ بھی نجا ت پائی جا سکتی ہے۔۱۳۔نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پا ئے جا تے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کرتے ہیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.