• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

پپیتے کے حیرت انگیز طبی فوائد Bol News

ماہرین کے مطابق  ایک پپیتے میں 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 157 فیصد وٹامن سی، 33 فیصد وٹامن اے ، 14 فیصد وٹامن بی 9 اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ پپیتے کے نہ صرف طبی بلکہ پپیتا آپ کی جلد کے لئے نہایت مفید ہے ۔پپیتے میں فائبراور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔فائبر اور پانی کی زائد مقدار کی وجہ سے پپیتے کو قبض سے نجات دلانے اور نظامِ ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کے حفاظتی اثرات کو بھی بڑھا سکتے ہیں، اپنی غذا میں پپیتا شامل کرنے سے آپ کے دل کی صحت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس والے مریض فائبر والی غذا کھا کر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ خون میں گلوکوز، لیپڈ اور انسولین کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔پپیتا قدرتی طور پر فائبرسے لدا ہوا ہوتا ہے اِسی لیے پپیتے کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھاجاتا ہے۔ اِس کے علاوہ پپیتا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔پپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں موجود زیازینتھن اینٹی آکسائیڈینٹ نقصان دہ نیلی شعاؤں کو آنکھوں کو متاثر نہیں کرنے دیتا اور آنکھوں کی صحت کے لیے انہتائی مفید ہے ۔دمہ کی بیماری جہاں تکلیف دہ ہے وہاں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو ایسے پھلوں او رسبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جس میں بیٹا کیروٹین جیسے کیمیا موجود ہوں اُن لوگوں میں دمہ کی بیماری کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں اور پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہے جو نظام تنفس کو تقویت دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کی بندش کو ختم کرتا ہے۔پپیتے میں وٹامن سی اور لائکوپین موجود ہوتا ہے جو جِلد کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پپیتے کو غذا میں شامل کرکے آپ ایکنی، جُھریاں اور جِلد کے دیگر نقصانات کو کم کرسکتے ہیں۔پپیتے میں شامل وٹامن اے ہمارے بالوں کے لیے انتہائی مفید چیز ہے وٹامن اے بالوں کی جڑوں کو خُشک نہیں ہونے دیتا اور بالوں میں موسچرائزر قائم رکھتا ہے جسکی وجہ سے بال گرنے سے بچ جاتے ہیں، پپیتے میں شامل وٹامن اے اور سی جہاں بالوں کو گرنے سے بچاتےہے وہاں یہ بالوں کو لمبا کرتے ہیں اور جلد کے ٹشوز کی نگہداشت کرتے ہیں۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.