• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

کشمش کھانے کے بے شمار طبی فوائد Bol News

کشمش کھانے کے فائدے جان کرآپ حیران رہ جایئں گے۔اللہ  کی یہ نعمت اپنے اندر بے انتہا طبی فوائد رکھتی ہے۔انگور جب خشک ہوجاتے ہیں تو کشمش بن جاتے ہیں۔ رنگت کے لحاظ سے اس کی 4 اقسام ہوتی ہیں۔ سرخ، سبز، سفید اور سیاہ۔ سبز قسم سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے۔یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں؟اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔1 – جھائیوں سے جلد کی حفاظتکشمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا “کولاجن” جلد کو لچک دار بناتا ہے اور ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے۔2 – دورانِ خون کی بہتریپابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ فولاد کا اچھا ذریعہ ہے جو دوران خون کو منظم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔3 – دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظتمضبوط اور صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں موجود لنولینک ایسڈ (ناسير شُدَہ چِکنائيوں کا مائع تيزاب) پلاک بننے اور دانتوں کو برباد ہونے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمش میں پایا جانے والا کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کو ٹوٹنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔4 – جلد کو سخت دُھوپ کے ضرر سے بچاناکشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ امائینو ایسڈ کی بڑی مقدار جلد کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے انسانی جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو دھوپ کی لہروں کے مضر اثرات اور جلد کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔5 – سفید بالوں کے ظاہر ہونے پر کنٹرولکالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن C اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لہذا خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے واسطے پابندی کے ساتھ کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔6 –کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار بھی مدد کرتی ہے۔ اس کا روزانہ باقاعدگی سے استعمال جسم میں سے ایل ڈی ایل یعنی مضر صحت کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔7۔ ہڈیوں کے لئے مفیداس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔8۔ آنکھوں کے لئے بہترین کشمش میں موجود اجزاءآنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔ اس میوے میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔اگرآپ کسی ایسے سفر پر جا رہے ہیں جہاں پانی کا ملنا مشکل ہو، تو آپ روانہ ہونے سے پہلے اگر کشمش کھا لیں، تو بہت اچھا رہے گا۔کشمش کھانے کے فائدے جان لینے کے بعدآپ یقیناً اس کواپنی غذاکا حصہ بنانا پسند کریں گے۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.