کیا آپ ذہین افراد کی یہ پانچ نشانیاں جانتے ہیں؟ Hum News
اسلام آباد: ذہانت کا دآرومدار کسی بھی کتاب میں لکھے ہوئے لفظوں کو حرف بہ حرف یاد کرنا نہیں ہوتا۔اس ضمن میں سائنسی تحقیق کے بعد کسی بھی شخص کی ذہانت کو ناپنے کے لئے مختلف پیمانے بتائے گئے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔آپ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیںکلینکیکل نیوروپسیولوجسٹ ڈاکٹر کیٹی ڈیوس نے زہین لوگوں کی نشانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تخلیق کاری ذہین لوگوں کی نشانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تخلیقی سوچ رکھنے والے لوگ عمومیت سے ہٹ کر موقع کی مناسبت سے طرز فکر کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت ساری اشتہاری ایجنسیوں کے ساتھ کیا جہاں مجھے بہت سے ذہین لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا جنہوں نے اشتہارات میں میرے برانڈ کے فوائد پر زبردست روشنی ڈالی۔آپ مسائل پیدا کرتے ہیںمینیسوٹا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی کیتھلین ووہس کا کہنا ہے کہ آپ جتنے مسائل پیدا کرتے ہیں ، آپ اتنے ہی ذہین اور ہوشیار ہیں۔اس ضمن میں سائیکلوجیکل سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ دو گرہوں کو پنگ پانگ گیندیں فراہم کی گئی۔ایک گروہ نے گندے اور بغیر کسی ںظم و ضبط کے ماحول میں کام کیا جبکہ دوسرے نے صاف ستھرے ماحول میں کام کیا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ نظم و ضبط کا خیال نہ رکھنے والے گروپ نے کافی حد تک تخلیقی اور دلچسپ خیالات ظاہر کئے۔آپ متجسس ہیںجب کوئی مزید جاننے کی جستجو کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اسمارٹ ہیں اور مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا جو لوگ آئی کیو ٹیسٹ میں بچپن میں زیادہ نمبر لیتے ہیں، ان میں تجسس سب سے نمایاں ہوتا ہے اور وہ بلوغت میں پہنچ کر نئے خیالات کے لیے ذہن کھلا رکھتے ہیں۔ ذہانت اور تجسس پہلو بہ پہلو چلتے ہیں۔آپ خود سے باتیں کرتے ہیںاگر آپ خود سے باتیں کرتے ہیں اور لوگ آپ کو گھورتے ہیں تو اس چیز سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق اونچی آواز سے خود کلامی کرنے والا شخص اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسی وجہ سے نامور کھلاڑیوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ دوران کھیل خود سے باتیں کرتے ہیں جس سے ان کی کھیل کی جانب توجہ مزید بڑھ جاتی ہے۔پرمزاح شخصیت کے حاملایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پرمزاح جملے لکھتے ہیں وہ زبانی ذہانت میں زیادہ اسکور حاصل کرتے ہیں۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پروفیشنل کامیڈین زبانی ذہانت کے پیمانوں پر اوسطاً زیادہ اسکور حاصل کرتے ہیں۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.