تھکاوٹ میں کیا کھائیں؟ Hum News
آپ کا چہرہ اور جلد کا رنگ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کتنے تھکے ہوئے ہیں۔ تھکی ہوئی آنکھیں اور اس کے گرد سیاہ حلقے بھی تھکاوٹ کی عکاس ہیں۔ مکمل اور پرسکون نیند لینے سے یہ مسائل حل ہو سکے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس آرام کے لیے وقت نہیں تو ان مسائل کو خوراک سے حل کیا جاسکتا ہے۔سبز چائےسبز چائے کے استعمال آپ نوجوانی جیسے خوبصورتی دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ گرین ٹی میں پولیفینول کے ذرات جلد کے خلیوں کو دوبارہ متحرک کرتے ہیں، آپ کی جلد میں جوانی کی چمک کو واپس لاتے ہیں اور جھریاں کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔سالمن مچھلی کا استعمالسالمن مچھلی میں صحت مند غذائی اجزا بہت بڑی مقدار موجود ہے جو جلد کی جلن کو کم کرکے اس کی حالت کو بہتر بناتی ہے۔ جلد کو ہموار اور ہائیڈریٹڈ جلد کو فروغ دیتی ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا جلد میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں جس سے جلد صحت مند اور چمکدار ہو جاتی ہے۔زیادہ پانی پئیںہماری جلد ہر وقت ہائیڈریٹ رہتی ہے اور سادہ پانی کا استعمال اچھی اور صحت مند جلد کے حصول میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ جب آپ ہائیڈریٹ ہوجاتے ہیں تو آپ کی جلد زیادہ جوان اور تازہ دکھائی دیتی ہے۔ یہ ایک بنیادی تصور ہے جسے ہر ایک کو معلوم ہونا چاہئے۔اخروٹ اور بادامبادام میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے۔ تقریباً 30 گرام بادام انسانی جسم کی ایک دن کی 70 فیصد ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ اخروٹ میں بھی اومیگا3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے مالا مال ہے۔ روزانہ اخروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے جلد پر مثبت اثر پڑتا ہے۔پالکوٹامن اے اور سی سے مالا مال سبزی پالک جھریاں ختم کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ پالک فضائی آلودگی سے جسم میں پیدا ہونے والی گندگی کو بھی ختم کردیتی ہے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.