امرود کے حیرت انگیز فائدے Hum News
امردو میٹھا اور مزیدار پھل ہے جو پاکستان میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ آسانی سے ہر شخص کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ امرود سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں جن میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا اور معدے کی بیماریاں شامل ہیں۔امرود نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ امرود میں وزن کم کرنے، جلد کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔1 غذائی اجزا سے بھرپورامرود غذائی اجزا سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامن اے، بی، سی اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ پوٹاشیم، فاسورس، میگنیشم، سوڈیم اور زنک بھی ہوتا ہے۔2۔ ذیابیطسامرود کی مدد سے ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے اس میں غذائی ریشہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔3۔ بلڈ پریشر قابو میں رکھناامریکہ سے جاری ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امرود بلڈ پریشر میں اضافے کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ روزانہ ایک امرود کا استعمال آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔4۔ اسہال کا علاجامرود اسہال اور پیچش جیسے امراض سے نجات دلاتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے جبکہ امرود کے پتوں کو بھی چبا کر کھا لیا جائے تو یہ بھی ہاضمہ کی درستگی کا سبب بنتا ہے۔ اس میں جراثیم کش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو گیسٹرو کے مرض سے نجات دلاتا ہے۔5۔ قبض سے نجاتامردو جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور آنتوں کی نالیوں کو بہتر رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے قبض سے 72 اقسام کی مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں اور امرود قبض کو دور کرنے کے لیے بہترین پھل ہے۔ امرود کا باقاعدہ استعمال قبض سے مکمل نجات دلاتا ہے۔6۔ کھانسی اور نزلہ سے نجاتامرود کا استعمال کھانسی اور نزلہ سے بھی نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ امرود کا رس اور پتوں کا استعمال سانس کی نالی اور گلے کو صاف کرتا ہے اور پھیپھڑوں میں موجود جراثیم کو مارتا ہے۔یہ بھی پڑھیں امرود میں وٹامن سی اور آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ دونوں غذائی اجزا نزلہ زکام اور کھانسی کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں تاہم امرود کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ گلے کو متاثر کر سکتا ہے۔7۔ بینائی کو بہتر کرتا ہےامردو کا باقاعدہ استعمال آپ کی بینائی کو بہتر کر سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔ امرود آنکھوں کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے اور بینائی کی خرابی کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔8۔ دانتوں کی مضبوطیامردو کے علاوہ اس کے پتے بھی بے حد مفید ہیں۔ امرود کے پتوں کا جوس دانتوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ پتوں کے جوس کا استعمال مسوڑوں کی سوجن اور دانتوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.