کام کی جگہ پر پودے رکھنا ورک اسٹریس کم کرتا ہے،نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات Shama News
لندن(این این آئی)یونیورسٹی آف ہیوگو کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کیسے ایک چھوٹا سا پودا انسان کے اسٹریس یعنی دبا ئوکو کم کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک چھوٹا سا پودا جسے آپ اپنے کام کی جگہ یعنی ڈیسک پر ایسے رکھیں کہ کام کرتے دوران آپ کی نظر اس پودے پر پڑتی رہے، اس طرح کرنے سے آپ دفتر کےآٹھ گھنٹوں میں اسٹریس کو کم کرسکیں گے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انڈور پودوں (یعنی جنہیں ہمکمرے کے اندر رکھ سکتے ہیں)کو کام کی جگہ پر رکھنا دماغی صحت کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس سے قبل متعدد تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے ہریالی یا پودے بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.