فاسٹ فوڈ سے ہڈیوں کی خطرناک بیماری پیدا ہونیکا انکشاف Daily Ausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے معاشرے میں فاسٹ فوڈ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن یہی مغربی کھانے آپ کو کس قدر نقصان پہنچا سکتے ہیں یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں ، امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فاسٹ فوڈ سے آپ گٹھیا کے تکلیف دہ مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔گٹھیا کا مرض جو کہ ہڈیوں کے جوڑوں کی بیماری ہے اور جس میں یورک ایسڈ کی کافی مقدار خون میں شامل ہوجاتی ہے جس سے جوڑ سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیسشدہ سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیاء وغیرہ کا زیادہ استعمال اس تکلیف دہ مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔اس کے مقابلے میں پھلوں، سبزیوں، گریوں اور اجناس پر مشتمل غذا گٹھیا کے مرض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق کے دوران 44 ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال کرنے والوں میں یہ خطرہ 32 فیصد تک کم پایا گیا۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.