اسٹرابری سپرفوڈ سے کم نہیں Daily Ausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لیے اتنا ہی فائدہ مند بھی ہے۔اگر آپ کو اسٹرابری پسند نہیں تو آج ہی اسے اپنی لسٹ میں شامل کریں کیونکہ یہ نہ صرف لذیذ اور عرق سے بھرپور ہے بلکہ کسی بھی طرح سپرفوڈ سے کم نہیں۔وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس تک اسٹرابری متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے اور ان میں سے کچھ آپ کو حیران کردیں گے۔جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائے: اسٹرابری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیںرکھتا اور اسی لیے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقتور کرتا ہے۔آنکھوں کی صحت کے لیے:اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اسٹرابری موتیے کے مرض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں بینائی ختم ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ ہماری آنکھوں کو وٹامن سی درکار ہوتا ہے تاکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچا جاسکے جو قرنیے کے پروٹین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔کینسر کے خلاف مفید:وٹامن سی ایک ایسا جز ہے جو کینسر کی روک تھام کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری میں موجود ایک جز ellagic acid انسداد کینسر کی خصوصیات رکھتا ہے۔جھریوں سے تحفظ:اسٹرابریز میں موجود وٹامن سی کولیگن کی پروڈکشن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔دوران حمل مفید:حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر وٹامن بی کی ایک قسم(Folate)کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اسٹرابریز اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.