نئے پاکستان میں صحت کا سب سے بڑا منصوبہ کتنے سو ارب روپے خرچ ، پاکستانیوں کےلئے خوشخبری Daily Ausaf

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترلائی کے مقام پر اسلام آباد جنرل ہسپتال کے قیام کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ ہسپتال 13.07 ایکڑ زمین پر قائم ہو گا اور اس پر تقریباً 250 ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ بات انہوں نے ایک سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس سلسلہ میںسعودی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی مشن نے ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر کی کوششوں کو سراہا ۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کا جا سکیں۔ نئے ہسپتال کی تعمیر سے پمز اور پولی کلینک پر دبائو کم ہو گا اور اسلام آباد کے باسیوں کے لیے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.