دنیا میں نابینا پن کی بڑی وجہ کیا ہے؟ Daily Ausaf

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا میں نابینا پن کی بڑی وجہ ذیابیطس ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کی آنکھوں میں کالا موتیا کے باعث نابینا پن تیزی سے بڑھ رہاہے ۔ذیابیطس کے مرض کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہورہےہیں، اس مرض کا سب سے بڑا حملہ آنکھوں پر ہوتا ہے اور کالا موتیا اترنے سے مریض مستقل طور پر نابینا ہو جاتا ہے۔پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ،آئی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر خان محمد ننگریجو کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے ہائی رسک مریضوں میں کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں آنکھوں میں نیو ویسکو گلوما ہوتا ہے اور ناقابل برداشت درد اٹھتا ہے۔ اس کے علاج کے لئے ہمارے پاس مشین موجود نہیں اور ایسے مریضوں کو نجی اسپتالوں میں بھیجناپڑتا ہے جہاں مہنگا علاج ہوتا ہے۔پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعظم حسین یوسفانی کا کہنا ہے کہ گلو کوما کے مریضوں کے آپریشن کے لئے ہمارے کسی سرکاری اسپتال میں مشین موجود نہیں۔گلو کوما کے مریض میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم فیض نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گلا کوما کے مریضوں کے علاج کی سہولت مہیا کی جائے جو کسی سرکاری اسپتال میں میسر نہیں

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.