جدائی اور محبت میں ناکامی دل کا مریض بنا سکتی ہے، طبی ماہرین Daily Ausaf

اسلام آباد(نیو زڈیسک) دل کی بیماری ہی نہیں، دل کا ٹوٹنا بھی آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، ایسا شخص جسے آپ بہت چاہتے اس کی جدائی آپ کو دل کا مریض بنا سکتی ہے۔نوجوانوں میں بڑھتی دل کی ا بیماری کو ڈاکٹرز نے بروکن ہارٹ سنڈروم کا نام دے دیا ہے۔دل ٹوٹنے کو نہ لیں ہلکا، رشتوں میں دراڑ پہنچا سکتی ہے ہسپتال، نوجوانوں میں، بروکن ہارٹ سنڈروم بیماری کا انکشاف، تحقیق کے مطابق کسی سے بچھڑنا اور رشتوں کا ٹوٹ جانا براہ راست دل کو متاثر کرتا ہے۔اس کے علاوہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے رفتہ رفتہ دل کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور یہ کیفیت ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا شکار زیادہ تر نوجوان ہیں جن کی عمریں 19 سال سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بریک اپ سے نوجوانوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات وقتی ہرگز نہیں ہوتے، اپنا دکھ دوسروں کے ساتھ نہ بانٹنے سے یہ صورتحال موت کا پیغام بھی لا سکتی ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.