انگور کے بیج میں چھپے 5 ایسے زبردست فائدے Daily Ausaf

جن لوگوں کو انگور پسند ہوتے ہیں ان میں سے اکثر کاخیال ہوتا ہے کہ بغیر بیج کے انگور زیادہ مزیدار ہوں گے لیکن آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ بیج والے انگور صحت کے لئے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔اگر آپ کو ان کے فوائد کاعلم ہوجائے تو اگلی بار آپ بازار سے صرف بیج والے انگور ہی خریں گے۔آئیے آپ کوانگور کے بیج کھانے سے صحت کو ملنے والےانگنت فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ ٭ ڈپریشن کے لئے 2010ءمیں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کے بیجوں میں ایسے کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سیروٹین اور ڈوپامین کا لیول بڑھ جاتا ہے ، جس سےدماغ کوسکون ملتا ہے اور ڈپریشن میں کمی آتی ہے۔٭ اضافی وزن سے نجات ہمارے جسم میں فاسد مادے اکٹھے ہونے سے وزن میں غیر ضروری اضافہ ہوتاہے لیکن انگور کے بیج استعمال کرنے سے ان نقصانات سے بچاجاسکتاہے اور انہیں استعمال کرکے وزن کوکنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔ ٭ کینسر کے خلاف فائدہ ان بیجوں میں موجود کمپاؤنڈز کی وجہ سے کینسر کے خلاف مدافعت پیداہوتی ہے۔کچھ تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور کے بیجوں کی وجہ سے کینسر کم ہوتا ہے اور نئے کینسر سیلز نہیں بنتے۔ ٭ دل کی مضبوطی کے لئے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کے بیجوں میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ ان کے استعمال سے ہمارا برا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور دل کی شریانیں کھلتی ہیں۔اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن معتدل رہتی ہے اور ساتھ ہی دل کے دورے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ ٭ جھریوں کےلئے وقت گزرنے کے ساتھ انسان کی جلدپر جھریاں بننے لگتی ہیں اور بڑھاپے کے آثار پیدا ہوتے ہیں لیکن اگر آپ انگور کے بیج کھائیں گے تو یہ امکانات کم ہونے لگیں گے۔بڑھاپے سے بننے والی جھریوں کو روکا نہیں جاسکتا لیکن اس عمل کو سست کیا جاسکتا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے انگور کے بیج انتہائی مفید ہیں۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ان بیجوں میں وٹامن سی اور انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے بڑھاپا دیر سے آتاہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.