خالی پیٹ کس چیز کا صرف ایک چمچ دِنوں میں جسم سے چربی غائب کر دیتا ہے؟ Daily Ausaf

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لہسن کو کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے دیگر فوائد میں سے سب سے بڑا فائدہ اس کے ذریعے وزن کا کم کرنا ہے۔اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔اس کی مدد سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقےسے کام کرے گا،جسم سے زہریلے مادے نکلیں گے،پیاز اور لہسن کو ملاکر استعمال کیا جائے تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ لہسن کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے کچاکھائیں کیونکہ پکانے سے اس کے فوائد کم ہوجاتے ہیں،اس میں موجود ”ایلی سین“پکنے کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے لہذا اسے کچا استعمال کریں۔استعمال کا طریقہ:لہسن کو پیس کر15منٹ تک پڑا رہنے دیں،ایسا کرنے سے لہسن میں موجود ’ایلی سین‘بہتر طریقے سے کام کرسکے گی اور اب لہسن کھانے کا زیادہ فائدہ ہوگا۔اسے خالی پیٹ صبح کے وقت کھانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا،آپ چاہیں تو دو سے تین لہسن کی توڑیاں پیس کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد کا ملائیں۔ہر صبح اسے کھانے سے آپ کے جسم میں بھرپور توانائی آنے کے ساتھ آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ اپنے آپ کو صحت مند محسوس کریں گے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.