کولیسٹرول کے شکار افراد اگر انڈے کھائیں تو کیا انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوتاہے؟جانیے Daily Ausaf

گر کسی شخص کو ہائی کولیسٹرول کا عارضہ ہو تو ہارٹ اٹیک یعنی دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ اگر کسی فرد میں ہائی کولیسٹرول کی تشخیص ہو تو کیا وہ انڈے کھاسکتا ہے جس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے؟اس سوال کے جواب سے پہلے یہ جان لیں کہ ہارٹ اٹیک اس وقت ہوتا ہے جب دل کو خون کی سپلائی اچانک تھمجائے۔عام طور پر دل کے دورے کی وجہ امراض قلب ہوتی ہے جس میں دل کو خون پہنچانے والی شریانیں کولیسٹرول کے باعث بند ہوجاتی ہیں۔کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی متعین مقدار انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ خون کی نالیوں یا شریانوں کی دیواروں کے جم کر انہیں تنگ اور سخت کردیتی ہے۔اس کے نتیجے میں خون کی سپلائی روکتی ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہارٹ اٹیک، امراض قلب یا دل کے دیگر مسائل کی روک تھام کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھا جائے اور اس کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کم کرنا چاہئے جن میں سچورٹیڈ فیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔اب اوپر والے سوال کی جانب آتے ہیں کہ ہائی کولیسٹرول کے شکار افراد اگر انڈے کھائیں تو کیا انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ تو نہیں ہوتا؟تو اس کا جواب ہے کہ نہیں ایسا نہیں ہوتا۔ہارٹ یوکے نامی دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والے ادارے کے مطابق انڈوں میں غذائی کولیسٹرول زردی میں پایا جاتا ہے مگر لوگوں کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔انڈوں میں پائے جانے والے کولیسٹرول میں

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.