خشک سالی کے مارے 35 لاکھ افغانوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے : عالمی خوراک منتظمین Daily Ausaf

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)خوراک کے عالمی پروگرام کے منتظمین نے کہاہے کہ35لاکھ افغان شہریوں کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی کی ضرورت ہے۔افغانستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی کی کیفیت ہے۔ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آٹھ کروڑ 36لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی فوڈ پروگرام نے ہفتہ کوجاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے چونتیس میں سے بیس صوبوں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ اس خشک سالی کے سبب دو لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے علاقے چھوڑ کر افغانستان کے دوسرےحصوں کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔ عالمی فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آٹھ کروڑ 36لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.