Doctor Hospital Medicines
دائمی تنگی تنفس کیا ہے؟ کیسے پھیلتا ہے؟ Daily Ausaf
اسلام آباد(نیو زڈیسک)دائمی تنگی تنفس سے متعلق شعور و آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ دائمی تنگی تنفس کیا ہے اوریہ مرض کیسے پھیلتا ہے ؟دائمی تنگی تنفس یعنی ’سی او پی ڈی ‘کی ابتدائی علامات میں سانس لینے میں دشواری ،مسلسل کھانسی ‘بلغم کا اخراج اور سانس پھولنا شامل ہیں۔ موسم سرما میں اس مرض میں اضافہ ہوتا ہے جس سےمریض کی حالت دن بدن بگڑتی جاتی ہے۔ دائمی تنگی تنفس کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبا ل کا کہنا ہے کہ دائمی تنگی تنفس دراصل پھیپھڑوں کی بیماری ہے جس کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ طبی ماہرین سگریٹ نوشی ،ماحولیاتی آلودگی، لکڑی، کوئلوں اور چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں کو اس مرض کی وجوہات بتاتے ہیں۔محکمہ صحت کے اعداوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں دائمی تنگی تنفس کی بیماری میں ہرسال 20 فیصد کی شرح سے ا ضافہ ہو رہا ہے مردوں کی نسبت خواتین میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق دائمی تنگی تنفس یعنی سانس کی بیماری لاعلاج مرض نہیں ہے اس بیماری کی روک تھام کے لیے سردیوں میں بروقت ویکسی نیشن کی جائے تو مریض کو افاقہ ہوسکتا ہے
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS