طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے تحت مختلف بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے : حکماء Daily Ausaf

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طب مفرداعضاء (علاج با لغذاء) طریقہ علاج واضح کرتا ہے ایک وقت میں مرض ہمیشہ ایک عضو رئیسہ کے خلیوں میں ہوتا ہے جبکہ باقی اعضاء رئیسہ کے خلیات میں اس کے اثرات ہوتے ہیں ، علاج بھی اسی بیمار عضوء کا ہونا چاہیے یاد رہے عضوء رئیسہ تین ہیں ۔جن میں دل ، دماغ اور جگر شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ حکماء محاذ پاکستان کے مرکزی نائب سرپرست حکیم حاجی عبدالکریم بھٹی نے شفاء خانہ حاجی عبدالکریم بھٹی نزد حبیب ہائی سکول و رادھا رام میں پاکستان طبی کانفرنس کے انچارج شعبہ تعلقات عامہ حکیممحمد افضل میو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب علاج کے لیے بیک وقت تین طریقے اپنانے ہوتے ہیں پہلا یہ کہ علاج بالتدبیر کیا جائے یعنی جسمانی اور نفسیاتی طور پر مناسب ماحول مہیا کیا جائے دوسرا یہ کہ موافق غذا سے بیمار عضوء رئیس کی نشو و نما کی جائے تیسرا یہ کہ موافق مفرد ات اور مرکبات سے بیمار عضوء رئیس کی حالت تسکین کو حالت تحریک میں لا کر صحت بحال کی جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ۔ان بیماریوں میں پیراسٹیٹ گلینڈز ، بواسیر، خونی پیشاب ، شوگر ، سوکڑا ، جوڑوں کا درد ، جوڑوں کا پتھرا جانا ، گنٹھیا، نقرس ، عرق النساء ، الرجی ، چنبل ، برص ، رسولیاں، موٹاپا، بال گرنا، بلڈ پریشر ، یرقان اور دیگر امراض شامل ہیں ۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.