رات کو اٹھ کر واش روم جانے سے بھیانک موت کے امکانات خوفناک حد تک زیادہ ہوتے ہیں سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتا دی کہ ہر شخص احتیاط کرے گا Daily Ausaf

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید سائنس نے رات کو اٹھ کر پیشا ب کےلئے واش روم جانے کو بھی ہارٹ اٹیک کی ایک اہم وجہ قرار دے دیا ہے۔ایک غیر ملکی نیوز سائٹ ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ نے امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے کہ ہارٹ اٹیک کی چند اہم وجوہات میں سے ایک راتوں کو اچانک اٹھ کر واش روم کو بھی قرار دے دیا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ہیلتھ سائنس کے ماہرین کہتے ہیں کہ نیند کے غلبے کی وجہ سے انسانی دماغ ان اوقات میں سو رہا ہوتا ہے۔ جبکہ پیشاب کی شدت کی وجہ سے جسم کے تیز رفتار حرکت کرنے سےدماغ دل کو خون کی سپلائی اور جسم میں خون کی گردش کا ربط بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں رات کے اوقات کار میں ہارٹ اٹیک کی چند وجوہات کی تحقیق کے بعد جونتائج اخذ کیے ہیں ان کی روشنی میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ پیشاب کی شدت سے بیداری کے بعد ایک سے ڈیڑھ منٹ تک انسان کو لیٹا رہنا چاہیے۔ پھر وہ ایک سے ڈیڑھ منٹ کےلئے اٹھ کر بیٹھ جائے اس کے بعد اس کو چاہیے کہ عجلت کی بجائے آرام سے واش روم جائے ۔ کیونکہ اس سارے دورانیے میں دل اور دماغ کے مابین ہم آہنگی اور خون کی گردش کا عمل نارمل ہوچکا ہوتا ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.