Doctor Hospital Medicines
آنکھوں کے گرد بننے والے حلقوں سے نجات کے لئے آسان قدرتی نسخے Daily Ausaf
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چہرے پر چھائیوں اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں تو اب مزید پریشان مت ہوں کیونکہ پریشانی سے اس مسئلے میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی کرے گی۔ کرنے کا کام یہ ہے کہ اس مسئلے سے جان چھڑانے کی سوچئے، بلکہ زیادہ سوچ بچار کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے گھر میں ہی وہ قدرتی چیزیں موجود ہیں جن میں اس مسئلے کا حل پوشیدہ ہے۔ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ چہرے پر چھائیوں اور دھبوں کا مسئلہ خواتین میں عام پایا جاتا ہے جبکہ مرد بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ ان سیاہ حلقوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ذہنی دباؤ، نیند کی کمی، ہارمون کی گڑبڑ، غیر صحت مند طرز زندگی،ناقص خوراک وغیرہ شامل ہیں۔اگرچہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بازار میں ادویات اور کیمیکل سے بھرپور کئی طرح کے اجزاءدستیاب ہیں لیکن اکثر ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ اس ضمن میں سب سے مفید چیزیں وہ ہیں جو آپ کے گھر میں ہی دستیاب ہیں اور یہ کئی طرح کی ہیں۔مثال کے طور پر ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لئے ٹماٹر بہت مفید ہے۔ ٹماٹر کا رس ایک چمچ لے کر اس میں لیموں کے رس کا ایک چمچ مکس کرلیں اور 10منٹ تک اسے جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھوڈالیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کریں۔ ٹماٹر کے جوس کو لیموں کے رس میں مکس کرکے آپ پی بھی سکتے ہیں اس کا بھی بہت فائدہ ہوگا۔اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آلو کا رس نکال کر روئی کے ذریعے اسے جلد پر لگانے سے بھی سیاہ حلقوں میں کمی آتی ہے۔ آلو کے رس میں بھیگی ہوئی روئی کو تقریباً 10منٹ تک جلد پر لگارہنے دیں اور پھر اسے ہٹا کر جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔اور ٹی بیگ کے ذریعے بھی آپ سیاہ حلقوں اور چھائیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے گرین ٹی کے ٹی بیگ کو پانی میں رکھ کر اسے فریج میں رکھیں تاکہ یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہوجائے۔ پھر اسے نکال کر متاثرہ جلد پر رکھیں۔ یہ عمل چند دنوں تک جاری رکھیں گے تو نتائج ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کا تیل جلد کے لئے بہترین فوائد کا حامل ہے۔ سیاہ حلقوں اور چھائیوں والی جلد پر بادام کا تیل لگا کر نرمی سے مساج کریں۔ رات بھر جلد کو یونہی رہنے دیں اور صبح اسے پانی سے دھولیں، اور پھر جلد کی تروتازگی دیکھیں۔اسی طرح فریج میں ٹھنڈے کئے گئے دودھ کو روئی کی مدد سے جلد پر لگانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے، جبکہ مالٹے کے جوس کے چند قطرے گلیسرین میں مکس کرکے بھی اسے جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔ کھیرے، پودینے کے پتے، عرق گلاب جیسی چیزیں بھی جلد کے لئے مفید ہیں۔ اور ہاں سب سے اہم بات یہ کہ اچھی غذا اور باقاعدگی سے ورزش آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے بنیادی شرط ہے۔ ان دو چیزوں کو لازمی طور پر اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS