Doctor Hospital Medicines
روزانہ تھوڑا سا ڈرائی فروٹ کھانے کا صحت کے لیے ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا Daily Ausaf
لندن(نیوز ڈیسک) طرح طرح کی بیماریوں اور خصوصاً موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو خشک میوہ جات کھائیے، کہیے کیسا اچھا نسخہ ہے ، لطف و ذائقہ بھی کمال اور صحت کے فوائد بھی بے مثال۔ حال ہی میں کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ ، مونگ پھلی ، بادام اور پستہ وغیرہ جیسے خشک میوہ جات کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال موٹاپے میں کمی کرتا ہے ، دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔تحقیق کار کہتے ہیں کہ خشک میوہ جات میں ’ان سیچوریٹڈ‘ چکنائی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے جو آپ کی بھوک بھی مٹاتی ہے اور آپ کو موٹا بھی نہیں ہونے دیتی۔ یہ آپ کی بلڈ شوگر کو اور انسولین کو کنٹرول کرتی ہے اور کولیسٹرول کے لیول کو بھی متوازن رکھتی ہے۔ خشک میوہ جات میں فائبر ، پروٹین ، وٹامن اور معدنیات بھی پائی جاتی ہیں، خاص طور پر فولیٹ ، وٹامن ای ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل ہوتی ہے۔یہ تحقیقات امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی شکاگو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پیش کی گئی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی خوراک کے طور پر چپس اور میٹھی چیزیں کھانے کی بجائے اگر آپ روزانہ ایک 40سے 50 گرام خشک میوہ جات یا مونگ پھلی کھا لیں تو صحت پر اس کے نتائج دیکھ کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے۔ یہ تحقیق ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS