وزن کو بڑھانے سے روکنے کے لئے 5 کھانے جو آپ کو روزانہ کھانے چاہئیں،تفصیلات جانئے اس خبر Daily Ausaf

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا اگرچہ جان جوکھوں کا کام ہے لیکن وزن بڑھنے سے روکنے پر اگر توجہ دی جائے تو آدمی موٹاپے کا شکار ہونے سے ہی آسانی سے بچ سکتا ہے۔ اب اس کے لیے ایک آسٹریلوی ماہرغذائیات نے کھانے کی 5اشیاءبتا دی ہیں جن کے استعمال سے آپ وزن میں اضافہ روک سکتے ہیں۔میل آن لائن کے مطابق جیسیکا سیپیل نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”یہ پانچ اشیاءمیں خود بھی روزانہ استعمال کرتی ہوں اور کبھی اس حوالے سے غفلت نہیں کرتی۔ ان میں پہلی شے ’چیا سیڈز‘ (Chia Seeds)ہیں۔ یہ بیج فائبر، درختوں سے حاصل ہونے والے پروٹین اور صحت کے لیے انتہائی لازمی فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ “جیسیکا سیپیل نے بتایا کہ ”دوسرے نمبر پر مگر ناشپاتی (Avocado)آتی ہے، جو میری روزانہ کی خوراک کا اہم ترین حصہ ہے۔ میں اسے سلاد میں ڈال کر ، انڈوں کے ساتھ یا دیگر طریقوں سے استعمال کرتی ہوں۔ اس کے بعد سبزیوں کا نمبر آتا ہے اور ان کی فہرست بہت طویل ہے۔ اس میں بند گوبھی، پھول گوبھی، پالک اور دیگر انواع کی سبزیاں آتی ہیں۔ انہیں میں لنچ اور ڈنر دونوں میں استعمال کرتی ہوں۔پھر بادام اور بادام کا مکھن ہر شخص کی روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ ہونے چاہئیں۔ یہ مونوسیچوریٹڈ فیٹس، فائبر، پروٹین، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم سمیت متعدد غذائی اجزاءسے بھرپور ہوتے ہیں۔ آخر میں کیلا میری خوراک کا اہم ترین حصہ ہے اور ہر شخص کو روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ یہ بھی غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ میں اسے مختلف طریقوں سے استعمال کرتی ہوں، بیک کیے ہوئے کھانوں میں، دلیے میں ڈال کر یا کسی بھی اور طریقے سے۔ جو شخص بھی ان پانچ اشیاءکو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا اس کے موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے۔“

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.