صرف یہ کام کرنے سے آپ اپنی صبح کی سستی بھگا سکتے ہیں ،جس کے بعد دن بھی اچھا گزرے گا Daily Ausaf

اسلام آباد(نیو زڈیسک)صبح اٹھتے ہی اکثر افراد کا دل نہیں کرتا کہ وہ بستر سے اٹھیں یا آسان الفاظ میں کہیں تو ان پر ایسی سستی طاری ہوتی ہے جو کافی دیر تک دور نہیں ہوتی۔مگر اٹھنے کے ساتھ ہی بستر سے باہر قدم نکالنے سے بھی پہلے یہ کام کرنا سستی کو فوری طور پر دور کردے گا اور دن بھی اچھا گزرے گا۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا۔ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک ایسا طریقہ کار بتایا گیا ہے جو صبح اٹھتے ہی سستی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ اٹھتے ساتھ ہی آپ اپنے جسم کو جتنا اسکریچ یا کھینچ سکتے ہیں یا یوں کہہ لیں بھرپور قسم کی انگڑائی لیں جس میں ہاتھوں اور پیروں کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلائیں۔اور یہ کامبستر میں رہتے ہوئے ہی کرنا ہے اور محققین کے مطابق یہ صبح کے بہترین آغاز کا انتہائی آسان طریقہ ہے۔اس طریقہ کار کے پیچھے جو خیال ہے یا تھیوری ہے اسے پاور پوزنگ قرار دیا گیا ہے اور اسے پراعتماد شخص کا پوز بھی کہا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ اپنے جسم کو جتنا پھیلا سکتے ہیں، پھیلا لیتے ہیں تو دماغ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ واقعی پراعتماد ہیں اور ہر کام کو کرسکتے ہیں۔محققین کے بقول اس سے ذہن اور جسم کو یقین دلایا جاسکتا ہے کہ آپ پہلے سے زیادہ پراعتماد ہوچکے ہیں اور خود کو زیادہ طاقتور محسوس کرنے لگتے ہیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.