کھانے کے بعد تیزابیت سےکیسے بچاجائے؟ Daily Ausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانے کی بعد معدے میں تیزابیت کی شکایت اکثر افراد کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے۔ تیزابیت کے باعث اکثر سینے اور بعض اوقات حلق میں جلن محسوس ہونے لگتی ہے جو تکلیف اور پریشانی کا باعث بنتی ہے۔معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن سےبچنے کے لیے ’لونگ‘ کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لونگ قدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا معدے میں تیزابیت کو ہونے سے روکتا ہے اور سانس کی بو سے بھی نجات دلاتا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہر کھانے کے بعد چند لونگ چبا لی جائیں تو یہ تیزابیت سے دور رکھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق انہوں نے 200 افراد پرتحقیق کی کہ وہ ہر کھانے کے بعدایک دو لونگ ایک مہینے تک کھائیں، جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے کہ تقریباً تمام افرادپر حیرت انگیز فوائد مرتب ہو ئے اور انہوں نے تیزابیت کی شکایت کو بہتر پایا۔اس کے علاوہ معدےکی تیزابیت کوسرسوں کے تیل ، ایلوویرا کے جوس اورکھانے کےسوڈے سے بھی دور کیا جاسکتا ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.