بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد سے صرف 10 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں Daily Ausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردرد ایسا نہیں جو کسی خوشگوار احساس کا باعث بن سکے، خاص طور پر اگر وہ دفتر ، کام کرتے ہوئے یا سڑک پر آپ کو اپنا شکار بنائے اور آپ کے پاس درد کش ادویات بھی نہ ہوں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک انتہائی سادہ طریقہ آزمانے پر آپ کو گولیوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ؟ جی ہاں بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد اور تناؤ سےصرف 10 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ آدھے سر کا درد ذہنی امراض کا خطرہ بڑھائے درحقیقت ہمارے جسم میں ایسے متحرک اسپاٹسہوتے ہیں جن پر مالش یا دباؤ مختلف طرح کے درد اور تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ عام طور پر سر درد کے دوران جبڑے کے مسلز جکڑ کر رہ جاتے ہیں جو کہ درد میں مزید اضافے کرتے ہیں۔ مگر ایک طریقے سے سردرد کو 10 سیکنڈ میں دور بھگایا جاسکتا ہے جو کہ بہت آسان اور انتہائی موثر بھی ہے۔ یہ مسلز کافی بڑے ہوتے ہیں جو کہ جبڑے اور گالوں کو آپس میں جوڑتے ہیں جبکہ چبانے میں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ اپنے اس حصے پر انگلیاں نرمی سے رکھیں اور پھر اپنے جبڑے کو جس حد تک ہوسکے کھولیں۔ اس کے بعد اپنا منہ پھر بند کرلیں، یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک مسل پر جکڑن کا احساس ختم نہ ہوجائے۔ آغاز میں یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں اس سے سردرد کا تناؤ ختم ہوگا بلکہ جبڑوں کی تکلیف سے بھی نجات ملے گی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.