ہفتے میں ایک بار رونا صحت کے لیے بے حد مفید ہے : ماہرین صحت Daily Ausaf

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رونا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس لیے مرد، خواتین، بچے اور بڑے ہر ایک شخص کو ہفتے میں ایک بار ضرور رونا چاہئے۔ جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رونے سے نفسیاتی دباؤ اور روزمرہ زندگی کی تھکاوٹدور کرنے میں مدد ملتی ہے، رونے والا شخص رونے کے بعد خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ سونے، آرام کرنے اور ایک کپ کافی پینے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں ایک دفعہ رو لیا جائے، رونےسے زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، رونے کے لے ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ رونے کی کوشش کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا بھی ضروری ہے۔ کیا آپ فلم دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟ برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک شخص ھیڈ فومی یوشیدافی کے نام سے جانا جاتا ہے جو رُلانے کا ماہر ہے، وہ لوگوں کو رونے کے طریقے سکھانے کے ساتھ ساتھ اس کے فوائد پر لیکچر دیتا ہے اور اپنے طلباء کو آنسو بہانے کے انداز سکھاتا ہے۔ رلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ موسیقی سننا، افسردہ فلمیں دیکھنا، رلا دینے والی کہانیاں پڑھنا سب روزمرہ زندگی کا بوجھ کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ جاپانی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار رونا پرسکون زندگی اور خود کو نفسیاتی دباؤ سے بچانے کے لیے کافی ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.