زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا بس کیلے کو ابال کر اس میں۔۔۔۔ Daily Ausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بے خوابی، ناقص نیند، ڈپریشن اور دیگر ایسے عارضے آج دنیا میں عام ہو چکے ہیں جن کا علاج الٹا کئی طرح کے مضراثرات اپنے ساتھ لے کر آتا ہے لیکن اب ماہرین نے ان عارضوں سے نجات کا ایک انتہائی آسان اور قدرتی حل بتا دیا ہےجس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے. --> تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو سوتے وقت کیلے اور دارچینی کی چائے پی لیں تو آپ کا بے خوابی اور ناقص نیند کا مسئلہ جاتا رہے گا جوآنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں، پورے جسم کے درد، ہمہ وقت کی تھکاوٹ، ڈپریشن اور دیگرایسے درجنوں عارضوں کی بنیادی وجہ ہے.ماہرین کے نسخے کے مطابق آپ ایک کیلا لیں اور اسے ایک گلاس کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں. 10منٹ تک کیلے کو پانی میں ابالنے کے بعد پانی چھان لیں اور اس میں دو گرام پاؤڈر دار چینی حل کریں اور سونے سےایک گھنٹہ پہلے پی لیں. آپ چاہیں تو پانی میں ابالے گئے کیلے کواس چائے کے ساتھ کھا بھی سکتے ہیں. پہلے روز ہی یہ مشروب آپ کوانتہائی حیران کن نتائج دے گا .

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.