امسال انسداد پولیو مہم کا آخری سال ہوگا، وفاقی وزیرصحت Daily Ausaf

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ سال ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا --> آخری سال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس صرف آٹھ پولیو کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے ہدف کے حصول کے بہت نزدیک ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پولیو کیسز انتہائی کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ و ہ گزشتہ مراحل کی طرح اس بار بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین اورحفاظتی قطرے پلانا یقینی بنائیں

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.