آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا بہترین علاج Neo

اسلام آباد: آنکھوں کے گرد ڈارک سرکلز کسی کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ یہ آنکھوں کی چمک اور خوبصورتی کو ماند کر دینے کے ساتھ ساتھ چہرے کے مجموعی حسن کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ایواکاڈو ایک بہترین حل ہے . ایواکاڈو کا گودا آنکھوں کے نیچے 20 منٹ کے لئے لگانے کو اپنا معمول بنا لیں .ایواکاڈو کا استعمال ‏آپ دن میں کسی بھی وقت کر سکتی ہیں . اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے چند قطرے خالص پیلی سرسوں کا تیل لے کر آنکھوں کے نیچے حلقوں پر نرمی سے مساج کریں . شہد ، دہی اور زیتون کے تیل کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد بننے والے ڈارک سرکلز کو ختم کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوتا ہے . ان تینوں اجزا کے دو دو چمچ لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس موسچرائزنگ ماسک کو نرمی سے آنکھوں کے نیچے حلقوں پر لگائیں ۔ د س منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں ۔ مستقل پندرہ دن یہ عمل جاری رکھنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے ۔ اگر گھریلو ٹوٹکے آپ کی آنکھوں کے گرد سے ہلکے دور کرنے میں ناکام ہیں تو آپ مختلف قسم کی ٹریٹمنٹس کے بارے میں سوچ سکتی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے گلائیکولک ایسڈ لوشن کا استعمال بہترین ہے لیکن خیال رہے کہ اسکا استعمال صرف پروفیشنل درماٹولوجسٹ کی زیر نگرانی ہی کیا جائے ۔ اسکے علاوہ لیزر تھیراپی کے ذریعے بھی ڈارک سرکلز سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.