خبردار! یہ غذائیں اور مشروب ان اوقات میں ہرگز استعمال نہ کریںورنہ ۔۔۔ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی Daily Ausaf

لاہور (نیوزڈیسک) اچھی صحت کیلئے غذا کا استعمال بہت ضروری ہے لیکن ان غذاؤں کو اگر غلط وقت پر استعمال کیا جائے تو اس کے منفی اثرات سامنے آتے ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف نوعیت کی غذاؤں کو کھانے کے حوالے سے ان کے مناسب اوقات کا جاننا بے حد ضروری ہے۔ انہوں --> نے 10 چیزوں کو ان کے صحیح وقت پر نہ کھانے سے خبردار کیا ہے۔ملک شیک مختلف قسم کے پھلوں سے بنے ملک شیکس کا استعمال جسمانی توانائی کے حصول کیلئے بہت اچھا ہے لیکن اگر آپ نے ان کو رات کے اوقات میں استعمال کیا تو یہ آپ کے وزن میں اضافے کا سبب بنیں گے، اس لیے کہ جسم رات میں کوئی سرگرمی انجام نہیں دیتا لہذا رات کے وقت اس سے دُور رہنے کی کوشش کریں۔مُسمّی کا جُوس مُسمّی کا جوس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کو دن کے وقت پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور چستی کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم فولک ایسڈ اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہونے کے سبب رات کے وقت اس کو پینے سے معدے میں تیزابیت کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں معدے میں جلن ہوتی ہے۔کافی بہت سے لوگ جاگنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے شام کے وقت کافی پینے کا سہارا لیتے ہیں۔ بالخصوص وہ لوگ جو رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیے کہ غذائی ماہرین کے مطابق یہ انتہائی خراب عادت ہے۔ شام کے وقت کافی پینے سے ہاضمے میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیفین پر مشتمل ہونے کے سبب یہ بے خوابی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کافی کا استعمال دن کے اوقات میں کیا جائے۔چاکلیٹ چاکلیٹ ایسے عناصر سے بھرپور ہوتی ہے جو جسمانی صحت کو تقویت دیتے ہیں اور امراض قلب سے متاثر ہونے کے مواقع کم کرتے ہیں۔ تاہم رات کے وقت گہرے بھوری چاکلیٹ کھانے سے صورت حال بالکل برعکس ہو جاتی ہے۔ اس وقت میں یہ برے موڈ کا باعث اور فشار خون کم کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے کیونکہ اس میں شکر کی مقدار کم اور کوکو کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔سیب سیب بہت سے فوائد اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ شام کے وقت سیب کھانے سے معدے میں جلن کا احساس ہوتا ہے، اس لیے کہ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح کو بڑھا دیتا ہے لیکن دن کے وقت سیب کھانے سے آنتوں کی کارکردگی اچھی ہو جاتی ہے۔دودھ دودھ کے بے شمار فائدے ہیں تاہم دن کے وقت دودھ پینے سے عموما سستی پیدا ہوتی ہے، اس لیے کہ یہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے۔ البتہ رات کے وقت ایک گلاس دودھ پینے سے جسم کو آرام ملتا ہے۔چاول غذائی ماہرین کے مطابق جہاں تک ممکن ہو رات کے وقت چاول کھانے سے گریز کریں۔ رات کے وقت چاول کھانے سے پیٹ میں اُپھارا محسوس ہوتا ہے اور نیند میں خلل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ رات میں چاول کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس کو ہضم ہونے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔سبز چائےسبز چائے کا فوائد سے بھرپور ہونا سب کے سامنے ہے۔ تاہم اگر سبز چائے کو صبح میں خالی معدے کے ساتھ پیا جائے تو اس کے نتیجے میں جلن اور خشکی محسوس ہوتی ہے۔ لہذا بہتر ہے کہ اسے بھرے پیٹ پر دن کے بقیہ اوقات میں استعمال کیا جائے۔مکھن دن کے اوقات میں مکھن کھانے سے ہاضمے میں آسانی ہوتی ہے اور معدے کی صحت اچھی رہتی ہے۔ تاہم رات کے وقت مکھن کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے ، معدے میں جلن محسوس ہوتی ہے اور ہاضمے کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے سانس لینے کے عمل پر بھی اثر پڑتا ہے اور نزلہ اور کھانسی بھی ہو سکتی ہے۔کیلاکیلا اینٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ معدے کی جلن کے احساس میں کمی لاتا ہے۔ دن کے دوران کیلا کھانا نہایت مفید ہوتا ہے اور جسم کو سرگرم رہنے کے لیے مطلوب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم رات کو کیلا کھانا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں نزلہ اور کھانسی شامل ہیں۔ لہذا رات کے وقت کیلا کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.