خبردار، سبز چائے کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ



سبز چائے کے بے شمار فائدوں سے زیادہ تر لوگ واقف ہوتے ہیں تاہم اس کے کثیر استعمال سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔



سبز چائے کا استعمال کولیسٹرول کوکنٹرول اور شریانوں میں خون کی روانگی کو بہتر بنا کر دل صحت مند رکھتا ہے۔اس کے علاوہ وزن کم کرنے کیلئے ر وزانہ ایک کپ سبز چائے کا ر آمد ثابت ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے ایک دن میں 75–سے 100 کیلوریز کو جلاتی ہے۔


ماہرین کے مطابق سبز چائے کے ٹی بیگ کو گیلا کرکے آنکھوں پر پندرہ سے بیس منٹ تک رکھا جائے تو اس سے سوجی ہوئی آنکھوں کو بے حد سکون ملتا ہے ۔چائے کی طرح سبز چائے میں بھی کیفین پائی جاتی ہے جس کا زیادہ استعمال انسانی صحت کونقصان پہنچا سکتاہے۔ایک دن میں دو کپ سبز چائے کا استعمال ٹھیک ہے لیکن اس سے زیادہ استعمال سے انسان کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔


سبز چائے کے پودے میں ایلومینیم پایا جاتا ہے جو اعصابی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔زیادہ سبز چائےپینے والوں کے دل کی دھڑکن ا کثر تیزرہتی ہے جس سے بعض اوقاتبلڈ پریشربڑھ جاتا ہے۔اس کے بکثرت استعمال سے گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سردرد اور بھوک کی کمی ہو جاتی ہے، معدے میں تیزابیت اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔ قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.