نیند نہ آئے تو تکیے کے نیچے یہ چیز رکھ کر سوئیں



نیند کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے ایک یہی حل ہے کہ وہ تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سوئیں۔ اس کی خوشبو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے بے چینی و منفی لہروں سے پاک کرکے پرسکون کردیتی ہے۔



لہسن قدرت کی ان نعمتوں میں سے ایک ہے جو ناصرف کھانوں کو پرلطف بناتا ہے بلکہ طرح طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔کھانوں کے علاوہ ہربل ادویات کی تیاری میں بھی اس کا استعمال عام پایا جاتا ہے۔


ماہرین کہتے ہیں کہ لہسن کا استعمال 7ہزار سال سے جاری ہے۔لہسن کا استعمال خصوصاً دوران خون کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ بند شریانوں کو کھولنے کے لئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔لہسن کھانے کے علاوہ تکیے کے نیچے رکھنا بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ اگر آپ پرسکون اور بہترین نیند کے خواہاں ہیں تو لہسن تکیے کے نیچے رکھ کر سونے سے بہتر شاید ہی کوئی اور نسخہ آپ کو مل سکے۔نیند کی خرابی کے مسائل سے دوچار افراد یا جو لوگ اپنی معمول کی نیند کو مزید پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا ایک ٹکڑا چھلکے سمیت تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں، اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.