لہسن کے ذریعےشریانوں کی صفائی، طریقہ جان لیں اور لاکھوں روپے بچائیں



خون کی نالیوں میں گندگی یا چکنائی آجائے تو کافی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں،آئیے آپ کو خون کی شریانیں صاف کرنے کاطریقہ بتاتے ہیں۔اس نسخے کے استعمال سے آپ دل کی سرجری سے بچ سکتے ہیں۔



30عدد لہسن کی چھلی ہوئی توڑیاں ، 5عدد لیموں چھلکوں سمیت اور تازہ پانی ایک لیٹر اسکو بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ لیموں کو رات کو نمک والے پانی میں بھگودیں اور اگلی صبح انہیں خشک کرکے ان کے ٹکڑے کریں۔لہسن اورلیموں کو اچھی طرح بلینڈ کرکے اس میں پانی ملائیں اور اسے صرف ایک بار ابالیں اور ٹھنڈا کرلیں ۔ اب اس محلول کو کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔


اب تین ہفتے تک ہر روز کھانے سے قبل 50 ملی لیٹر اس مشروب کا پئیں۔اب آٹھ دنوں کاوقفہ دیں اور ایک بار پھر تین ہفتے تک یہ تھراپی کریں۔آپ چاہیں تو ایک سال کے اندر یہ نسخہ آزما سکتے ہیں اور اس کے استعمال کے بعد آپ کو اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس ہوگی ۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.