میتھی دانہ کے پانی کے 5 کرشماتی فوائد

متعدد صدیوں سے میتھی دانہ کو بطور غذا اور دیگر فوائد کے حصول کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ میتھی دانہ کے استعمال سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جس کے نتیجے میں موسم سرما میں پیش آنے والی بیماریوں سمیت سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔ Charismatic Benefits of Fenugreek Seed Water

بیشتر افراد میتھی دانہ کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور گھروں میں میتھی دانہ کونظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن آج دنیا بھر کے ماہرین میتھی دانہ کے فوائد پر حیران ہیں اور اس کے پانی کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جس کے بعد آپ آج سے ہی میتھی خرید کر گھر لے آئی گے اور اس قدرتی شے کے فوائد حاصل کریں گے۔
میتھی دانہ کے پانی کے فوائد
میتھی دانے کا پانی اگر آپ اپنے بالوں میں لگالیں تو یہ بالوں کی روٹھی ہوئی رونق اور چمک کو واپس لے آئے گا اور خشکی و سکری سے لے کر گنج پن کے خاتمے میں بھی آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
شوگر کے مرض میں اگر روزانہ کی بنیادپر میتھی کے پانی کا نہار منہ پانی پیا جائے تو کولیسٹرول سمیت شوگر بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کولیسٹرول سے لڑنے والے افراد کے لیے بھی میتھی دانوں کا پانی بہت مفید ہے، یہاں تک کہ بھیگی ہوئی میتھی کے دانے بھی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بڑی مدد کرسکتے ہیں۔
میتھی کا پانی آپ کی جِلد کے لیے بھی انتہائ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
قبض ہو تو اس کا پانی آپ پی لیں اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔
میتھی کا استعمال گردوں کی پتھریوں کے علاج کے مفید ہے، میتھی دانہ گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
*میتھی دانے کا پانی بنانے کا طریقہ:
ایک اسٹیل کے پتیلے میں میتھی کے دانے ڈالیں اور اُنہیں ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں۔
اس کے بعد اب ایک بلینڈر میں میتھی دانوں کو شامل کر کے اس کا باریک پاؤڈر بنالیں۔
ایک گلاس گرم پانی میں 1 چمچ میتھی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
کچھ منٹوں میں میتھی دانے کا پانی تیار ہیں، اب اس کو پی کر صحت کے فوائد حاصل کریں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.