ادرک اور پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ



لیموں پانی کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ’ادرک پانی‘ کے ایسے حیران کن طبی فوائد بتا دیئے ہیں کہ سن کر ہر کوئی اس کا روزانہ استعمال شروع کر دے گا۔



ویب سائٹ alternativehealthuniverse.com کے مطابق ادرک پانی کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ موٹاپے سے نجات پانے اور پیٹ، کولہوں اور رانوں کی چربی گھلانے کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول لیول کو متناسب رکھتا ہے۔
ہائی بلڈپریشر کو نیچے لاتا ہے۔ یہ اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ متعدد اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ نظام دوران خون کو بہتر بناتا اور جسم کی غذائی اجزاءکو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔


سردی لگنے اور فلو ہونے سے بچاتا ہے۔ نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔اتنے سارے طبی فوائد کا حامل ادرک پانی بنانے اور استعمال کرنے میں بھی بہت آسان ہے۔


اس کے لیے تھوڑی مقدارادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ پانی کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ جب ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور اس میں لیموں شامل کرکے پئیں۔ ماہرین نے اس کے استعمال کا بہترین وقت بھی بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے روزانہ ادرک پانی کا ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے پئیں۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.