Doctor Hospital Medicines
زیادہ پسینہ آنا کسی بیماری کی علامت؟ Daily Ausaf
اسلام آباد(نیو زڈیسک) برطانوی محکمہ صحت کے مطابق Hyperhidrosis نامی عارضہ اپنی علامت بہت زیادہ پسینے کے اخراج کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔اس سے پورا جسم یا مخصوص حصے جیسے ہاتھ، ہتھلیاں، پیروں کے تلوے، چہرے، سینے وغیرہ پر بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے جبکہ باقی حصوں پر اس کا اخراج معمول کے مطابق ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ کچھ افراد اس کا شکار کیوں ہوتے ہیں، بس اندازہ ہے کہ مخصوص غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔یہ عارضہ کسی بھی عمر میں اور کسی بھی لمحے لاحق ہوسکتا ہے تاہم زیادہ تر بالغ افراد اس کے شکار زیادہ ہوتے ہیں، مگر بوڑھے اور بچے بھی اس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پسینہ جسمانی صحت کے حوالے سے اہم کردار کرتا ہے کیونکہ یہ جسمانی درجہ حرارت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ گرمی میں ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ جذباتی صورتحال میں بھی لوگ پسینہ، پسینہ ہوجاتے ہیں۔ایسے افراد کو کیفین اور زیادہ مرچ مصالحے کا استعمال کم کردینا چاہیے تاکہ اس عارضے میں کمی آسکے جبکہ کھلے کپڑے پہننا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS