Doctor Hospital Medicines
آلوؤں کی غذائی قوت نظرانداز نہ کیجئے Daily Ausaf
اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزیوں میں آلو سرِفہرست ہے لیکن حالیہ دور میں ’آلو خوری‘ سے وابستہ موٹاپے کے تصور کی وجہ سے لوگ نوڈلز، سیریلز اور دیگر کھانوں کو ترجیح دے رہے ہیں تاہم غذائیت کے لحاظ سے آلو --> اب بھی بہترین ذریعہ ہیں۔بھاپ سے گلائے گئے 100 گرام آلوؤں میں چکنائی، سوڈیم، کولیسٹرول اور گلوٹِن نہیں پایا جاتا جب کہ اتنی مقدار کے آلوؤں سے وٹامن سی کی روزانہ نصف ضرورت پوری ہوجاتی ہیں۔آلو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیئم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی 6، فائبر، میگنیشیم اور جسم کےلیے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔اگرچہ آلو میں نشاستہ ہوتا ہے لیکن یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور غذائی اجزاء کو معدے میں جذب کرکے شکم سیری (پیٹ بھرنے) کا احساس دیتا ہے، بدن کی سوزش اور جلن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون کی روانی کو بہتر بنانے میں آلو اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آلو میں موجود کاربوہائیڈریٹس بہت دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرتے رہتے ہیں کیونکہ یہ پیچیدہ نوعیت کے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جنہیں توڑ کر گلوکوز میں بدلنے اور توانائی حاصل کرنے کا عمل خاصی دیر تک جاری رہتا ہے۔اسی لیے ڈائٹنگ کے نام پر آلوؤں کو اپنی غذا سے نکال باہر کرنا کسی بھی صورت دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS