Find a Doctor Find a Hospital
تیزی سے بالوں کو جڑوں سے اگانے کا طریقہ دریافت:جاپان Daily Ausaf
جاپان (نیوز ڈیسک )جاپانی سائنسدانوں نے تیزی سے بالوں کو جڑوں سے اگانے کا طریقہ دریافت کر لیا، جس سے گنج پن کے شکار افراد کے بال ان کی سر کی جڑوں سے دوبارہ اگائے جا سکیں گے۔یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی میں پروفیسر جنجی فوکودا کی قیادت میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نےاس سلسلے میں ایک تحقیق کی، جو جرنل بائیو مٹیریلز میں شائع ہوئی ہے۔ --> اس تجربے میں انہوں نے 2 اقسام کے ایسے خلیات کو ایک سلیکون کنٹینرز میں رکھا جن سے بال اگانے والے جراثیم’ہیر فولییکل جرم‘ پیدا ہوتے ہیں۔اس تجربے سے صرف چند دنوں کے اندر ان خلیات سے، 5 ہزار جراثیم پیدا ہو گئے، جو سائنسدانوں کے مطابق سر کو بالوں سے بھرنے کے لیے کافی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس طریقے سے ایک وقت میں 50 سے زیادہ ہیر فولییکل جراثیم پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، لیکن انسان پر اس کے تجربے کے لیے انہیں ابھی مزید 5 برس درکار ہیں۔
More News View all
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.