Find a Doctor Find a Hospital
دودھ سے دوری ہڈیوں کے امراض کا باعث بنتی ہے، ماہرین Neo
لندن : آج کل غذا تیزی سے فیشن ایبل ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں خوراک میں سے دودھ، اجناس، ریفائن شکر اور گلوٹین کا اخراج ہوتا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں دودھ یا اس سے بنی مصنوعات پر مبنی غذا کا استعمال نہ کرنا نوجوانوں میں ہڈیوں کے امراض کا باعث بن رہا ہے۔یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نیشنل اوسٹیوپروسیز سوسائٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اٹھارہ سے 24 سال کے ہر دس میں سے چار افراد ہڈیوں کے لیے ضروری غذا جیسے دودھ سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ہڈیوں کے لیے کیلشیئم بہت ضروری ہوتا ہے اور دودھ یا اس سے بنی مصنوعات میں اس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو تحفظ دیتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ لڑکپن میں غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ عمر کی تیسری دہائی میں ناقص غذا اور غذائیت کی کمی بہت بھاری ثابت ہوسکتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق لڑکپن سے ناقص غذا کے استعمال کے باعث آج فریکچر کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور انہیں مستقبل میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ان غذاو¿ں سے دوری ہڈیوں کی نشوونما پر طویل المعیاد بنیادوں پر مضر اثرات مرتب کرنے کا باعث بنتا ہے۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS