Find a Doctor Find a Hospital
دانتوں کو دودھ جیسے سفید کرنے کے لیے چند بہترین ٹپس Neo
اسلام آباد:مر د و خواتین ، بچے ،بوڑھے سب کی یہ کو شش ہوتی ہے کہ ان کے دانت سفید دکھائی دیں ۔اس کے لیے طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ استعمال کیئے جاتے ہیں ۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسے پیسٹ تیار کرنے کے طریقے بتائیں گے جو باآسانی گھر پر تیار بھی ہو جاتے ہیں اور ان کے استعمال سے فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ذیل میں دیئے گئے ٹوٹکوں میں سے کوئی بھی اپنائیں اور دانتوں کو ہالی ووڈ ،بالی ووڈ اداکاروں اورادکاراﺅں کی طرح خوبصورت بنائیں۔۱۔کھوپرے کا تیل برش کرنے سے پہلے اگر دانتوں پر تھوڑا سا کھوپرے کا تیل لگا لیںاور 15سے 20منٹ کے لیئے چھوڑ دیں اور یہ عمل ہفتے میں دو سے تین بار کرنے سے دانت بالکل سفید ہو جائیں گے ۔ 2۔لکڑی کا کوئلے کا پیسٹ آج سے چند عشروں پہلے اس کا استعمال کیا جا تا تھا ۔ تاہم اب ختم ہو چکا ہے ۔ مگر ماہرین کے مطابق یہ واقعی اچھا نسخہ تھا اس سے دانت سفید اور چمکدار ہو جاتے تھے ۔ اس کو بنانے کا سادہ سا طریقہ ہے ،لکڑی کا کوئلہ لیں ،پیس کر اس میں پانی ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور برش یا انگلی سے دانتوں پر استعما ل کریں ۔ دانت دودھ کی طرح سفید ہو جائیں گے۔ 3۔کیلے کا چھلکاکیلے کے بے پنا ہ فوائد ہیں۔اسکا چھلکا بھی اتنا ہی کار آمد ہے ۔ چھلکے کو اتار کر اندر کے حصے سے اگر دانت پر استعمال کریں تو دانت چند منٹوںمیں سفید چمکدار ہو جائیں گے ۔ 4۔لیموں سے تیا رکر دہ ماﺅتھ واش سانس کو تازہ اور دانت سفید رکھنے کے لیے انتہائی کارآمد ہوتا ہے ۔ ایک حصہ نمک ، تین حصے لیموں کا پانی ،اس کو بنانے کے بعد ہفتے میں تین بار استعمال ضرور کریں ۔ تاہم خیال رکھیں یہ پانی گلے سے نیچے نہ اترے ۔ 5۔پودینہ کا پیسٹپودینہ دانتوں کو چمکانے کے لیے انتہائی فائد ہ مند ہے ۔ پودینہ کوٹ کر رکھ لیں ۔اور برش پر لگا کر ٹوتھ پیسٹ کی جگہ یہ استعمال کریں تو دانت مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے ۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS