Find a Doctor Find a Hospital
بلاوجہ گولیاں کھانا کتنا نقصان دہ ہوتا ہے! Neo
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سردی اور زکام کی دواؤں میں اینسیڈ قسم کے مرکبات سے تعلق رکھنے والی ایک دوا ’’آئبوپروفن‘‘ بھی ہوتی ہے جو اعصاب اور پٹھوں کی تکلیف میں وقتی افاقہ ضرور کرتی ہے لیکن زیادہ دنوں تک استعمال کی صورت میں اس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی 3.4 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خطرہ اسصورت میں دیکھا گیا جب سردی اور زکام کی دوائیں گولیوں کی شکل میں لی گئیں جبکہ ان پر مشتمل محلول کو ڈرپ کے ذریعے براہِ راست خون میں داخل کرنے پر یہ خطرہ اور بھی بڑھ کر 7.2 گنا زیادہ ہو گیا جو بہت سنگین بات ہے۔ ان کے مقابلے میں وہ لوگ جنہوں نے ان بیماریوں کے علاج میں ایسی دوائیں لی تھیں جن میں اینسیڈ قسم کے مرکبات شامل نہیں تھے، ان میں صحت مند افراد کی نسبت دل کے دورے کا خطرہ 2.7 گنا زیادہ ہوا تھا۔ اس تحقیق کے مطابق اگر جسم میں سردی ، نزلے اور زکام کی وجہ بننے والے وائرس یا جراثیم سرگرم ہوں تو اینسیڈ والی دوائیں لینے سے دل کے دورے کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے جبکہ پٹھوں اور اعصاب میں معمول کی تکلیف میں ان دواؤں کے زیادہ استعمال سے یہ خطرہ 1.5 گنا بڑھتا ہے۔ویسے تو بیشتر طبی ماہرین نے اس مطالعے کے نتائج کو اہم اور توجہ طلب قرار دیا ہے لیکن سائنسدانوں کا ایک طبقہ اس بارے میں تشویش کا شکار بھی ہے۔ اس طبقے کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں مزید چھان بین کی ضرورت ہے کیونکہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر وہ نظام کون سا ہے جو سردی اور زکام کی کیفیت میں اینسیڈ کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔
More News View all
Comments
Post Your Comments
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
MORE DOCTORS